Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلیل الرحمان قمر کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ لیک، انہیں ہنی ٹریپ کرنی والی آمنہ عروج کون؟

ملازمہ کو ٹاسک دیا گیا تھا جس میں وہ کامیاب ہوئیں
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2024 07:22pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر جو گزشتہ دنوں ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے۔

ملزمہ آمنہ عروج نے انہیں واٹس ایپ پر ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دے کر اغواء کرایا تھا، بعد ازاں پنجاب پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے اس کیس میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان سے ہنی ٹریپ کرکے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا گیا۔ ملزمان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے رقم مانگتے رہے۔

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بعد ازاں خلیل الرحمان قمر کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرکے چھوڑ دیا گیا تھا۔ جبکہ ڈرامہ نگار نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی ملزمان کو پکڑا۔

ہنی ٹریپ کرنے والی آمنہ عروج کون ہیں؟

خلیل الرحمان قمر کے ایف آئی آر درج کروانے کے بعد پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 10 سے 12 افراد ہیں جو کروڑ پتی لوگوں کو ہنی ٹریپ کا شکار بنا کر ان سے لوٹ مار کرتے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر کے اغوا میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

پولیس کا کہنا تھا کہ آمنہ عروج بھی ہنی ٹریپ گینگ کا حصہ ہیں جنہیں رائٹر خلیل الرحمان قمر کو ٹریپ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئی۔

پولیس کے مطابق آمنہ عروج اس طرح مختلف لوگوں کو لوٹتی رہی ہے، اور خلیل الرحمان قمر بھی ان کے جھانسے میں آگئے اور آمنہ عروج انہیں لوٹنے میں کامیاب ہوگئی۔

آمنہ عروج نے گرفتاری کے بعد پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خلیل الحمان قمر کے ساتھ واٹس ایپ پر 10 سے 15 دن تک بات ہوئی۔ فون کے ذریعے خلیل الرحمن قمر سے چیٹ ہوئی اور تصاویر کا تبادلہ ہوا۔ ہماری واٹس ایپ چیٹ ہوتی رہی ہے، جب ہماری پلاننگ مکمل ہوگئی تو اس روز ہم نے خلیل الرحمان قمر کو اپنے گھر بلایا۔

خلیل الحمان اور آمنہ عروج کی واٹس ایپ چیٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کا اسکرین شاٹ منظر عام پر آیا۔

زیر گردش چیٹ کے اسکرین شاٹ میں خلیل الرحمان کو خاتون ملزمہ کے ساتھ فلرٹ کرتے دیکھا گیا۔

مذکورہ اسکرین شاٹ میں ڈرامہ نگار خاتون کی خوبصورتی اور آواز کی تعریف کر رہے تھے۔

Crime

Khalil ur Rehman Qamar

Honey Trap

amna arooj