Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

نیتن یاہو کے امریکا پہنچتے ہی سیکڑوں یہودی سراپا احتجاج، فلسطین کے حق میں نعرے

غزہ میں جاری جنگ روکی جائے، مظاہرین کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2024 11:32pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ امریکا پر فلسطین کے حامی یہودیوں نے کیپیٹل ہل میں احتجاج کیا اور غازی میں جاری جنگ روکنے کا مطابلہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے، جہاں سیکڑوں یہودی مظاہرین کی واشنگٹن آمد ہوئی ہے۔ نیتن یاہو کے ہوٹل کے باہر بھی احتجاج کیا گیا۔

امریکا کا اسرائیل کو 500 پاؤنڈ وزنی بم کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

مظاہرین نے کیپٹل ہل میں احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا بم اور طیارے اسرائیل بھیج رہا ہے توبائیڈن غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیسے کرسکتے ہیں؟

پولیس نے احتجاج ختم کرانے کے لیے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس، ویسکونسن اور نیویارک میں بھی مظاہرے کئے گئے ہیں۔ ویسکونسن کے شہری بھی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر سراپا احتجاج ہیں، وہاں بھی فلسطین کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

وفاقی کابینہ نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت میں قرارداد منظور کرلی

امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم سے کل ملاقات کریں گے جبکہ سابق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات اس سے اگلے روز جمعہ کو متوقع ہے۔

Israel

protest

America

Gaza War