Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدلے کی خاطر شوہر کے زریعے سہیلی کا ریپ کرانے والی ملزمہ گرفتار

ملزمہ یاسمین نے رنجش کی بنا پر اپنے شوہر علی شیر سے مل کر زیادتی کا پلان بنایا تھا، پولیس
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2024 05:47pm

لاہورکے علاقے میں بدلے کی خاطر سہیلی سے زیادتی کروانے والی ملزمہ گرفتار کر لی گئی ۔ ملزمہ اور متاثرہ خاتون کے درمیان واقعہ کے 2 روز قبل فیکٹری میں آپسی جھگڑا ہوا تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اور ملزمہ نجی فیکٹری میں کام کرتی تھیں، ملزمہ اور متاثرہ خاتون کے درمیان واقعہ کے 2 روز قبل فیکٹری میں آپسی جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ یاسمین نے رنجش کی بنا پر اپنے شوہر علی شیر سے مل کر زیادتی کا پلان بنایا۔ ملزمہ کا شوہر بہانے سے خاتون شمشاد بی بی کے کوارٹر میں داخل ہوا۔ میاں بیوی نے ملی بھگت سے خاتون سے زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

کوٹ لکھپت پولیس نے ملزمہ کو بھائی کے گھر چوبرجی سے گرفتار کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

lahore

lahore police

Rape

alleged rape girl