Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑا اضافہ

بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کے اضافے سے 2413 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی
شائع 24 جولائ 2024 04:18pm

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کے اضافے سے 2413 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2300روپے بڑھ کر 252800 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 1972روپے بڑھ کر 216735 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2920روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2503.42روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

پاکستان

Gold prices

gold market

پاکستان میں سونے کی قیمت

پاکستان میں گولڈ