Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی میں پاکستان کس نمبر پر

سنگاپور کا پاسپورٹ فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، پاسپورٹ سے 195 ممالک کا سفر بنا ویزا کیا جاسکتا ہے
شائع 24 جولائ 2024 03:42pm

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی جاری ہوگئی ہے جبکہ پاکستانی پاسپورٹ فہرست کے آخری پانچ ممالک میں شامل ہے اور سو نمبر پر آنے والے پاکستانی پاسپورٹ کے بعد دیگر نام خانہ جنگی والے ممالک کے ہیں۔

واضح رہے کہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس ہر سال دنیا کے تمام ممالک کے پاسپورٹس کی ویزا فری انٹری یا ویزا آن آرائیول بنیاد پر درجہ بندی کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جس کے ذریعے ایک سو پچیانوے ممالک کا سفر بنا کسی ویزا کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں دوسرے نمبر پر جاپان فرانس، جرمنی، اٹلی اور اسپین کے پاسپورٹس ہیں۔ برطانوی پاسپورٹ چوتھے اور امریکی پاسپورٹ آٹھویں نمبر پر ہے۔

پاکستان

pakistani passport

پاکستان کا پاسپورٹ

پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی

Passport Ranking in the World

پاسپورٹ کی درجہ بندی کی فہرست

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی