Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

نئی ٹیسٹ رینکنگ: کس کھلاڑی نے بابر اعظم سے تیسری پوزیشن چھینی؟

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
شائع 24 جولائ 2024 02:31pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے پلیئرز نئی رینکنگ جاری کر دی گئی، ٹیسٹ فارمیٹ کی تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا نمبر ہے اور انگلینڈ کے ہیری بروک 4 درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیرل مچل، اسٹیو اسمتھ اور روہت شرما کی رینکنگ میں بھی ایک ایک درجے تنزلی ہوئی ہے، تینوں بیٹرز بالترتیب پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر چلے گئے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری: کون سا پاکستانی بلے باز اور بولر ٹاپ 10 میں شامل

ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی، اب کس پوزیشن پر؟

ٹیسٹ بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے کرس ووکس 4 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آگئے۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

babar azam

ICC

dubai

Baber Azam

Joe Root

kane willamson

ICC Test Ranking

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

harry brook