رواں سال کتنے افراد نا معلوم گولی کا نشانہ بنے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے
کراچی میں نامعلوم سمت کی گولی سے شہریوں کی ہلاکت اورزخمی ہونےکےواقعات کے اعدادو شمار سامنے آگئے ۔ رواں سال 6 ماہ 21 روز میں 10 افرادہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے۔
21 جولائی کی شام جمشید روڈ پرنامعلوم سمت سے گولی لگنےسے سلیمان نامی شخص جاں بحق ہوا، بلدیہ میں 13جولائی کو گھرکی چھت پرنامعلوم سمت سے گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی متوفیہ کی شناخت افسانہ کے نام سے ہوئی، خاتون 4 بچوں کی ماں تھی۔
10 جولائی کوبھی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ثمر اقبال نامی شخص جاں بحق ہوا، 29 جون کوسائٹ ایریامیں خدیجہ نامی خاتون جاں بحق ہوئی 29 جون کےروزہی اتحادٹاون میں کمسن ہارون بھی نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی کا نشانہ بنا۔
24 جون کوکورنگی میں 14 سالہ علی رضا نامعلوم سمت سے چلنےوالی سےجاں بحق ہوا، 25 جون کوعباسی شہیداسپتال میں افضل نامی شہری کی جان گئی۔
21 جون کولانڈھی میں آسیہ نامی خاتون بھی نامعلوم سمت سےگولی لگنےسےجان سےگئی، یکم جنوری کوکورنگی میں کمسن ثانیہ بھی ہوائی فائرنگ کےنتیجےمیں جان سےگئی ۔ 8 جون کومومن آباد میں 6 سالہ اقصی نامعلوم سمت سے گولی لگنےسےجاں بحق ہوئی۔
ماہ جنوری میں 14، فروری میں 13، مارچ میں 5، اپریل 20 شہری اندھی گولیوں کاشکارہوئے، مئی میں 11، جون میں 19 اورجولائی کے 20 روزمیں 13 افراد زخمی ہوئے ۔
Comments are closed on this story.