Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ: بجلی کے بل کی تقسیم کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

درد ناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2024 08:23am

گوجرانوالہ میں بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران ایک بھائی نے دوسرے کا قتل کردیا۔بڑے بھا ئی نے تیز دھار آلے سے چھوٹے بھا ئی کی شہ رگ کا ٹ ڈالی۔

پرنس روڈ کے رہا ئشی مرتضی کا اپنے بھا ئی کے ساتھ گھر کا بجلی کا بل ساڑھے 30 ہزار آنے پر کئی روز سے جھگڑا چل رہا تھا۔

اہلخانہ کے مطابق آج بھی دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہو ئی توعمرفاروق نے بڑے کوکہا کہ نشہ چھوڑواوربجلی بل میں حصہ دو جس پرملزم مرتضی نے تیز دھار آلے سے چھوٹے بھائی عمر کی شہ رگ کا ٹ کر اسے قتل کر دیا۔

فوٹیج میں مقتول کو زمین پر گرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے دونوں بھائیوں کے جھگڑے کے دوران بہن بیچ بچاو کرواتی رہی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیاپولیس کے مطا بق ملزم مرتضی کا اپنے بھائی کے ساتھ بجلی کا بل ذیادہ آنے پرجھگڑاہوا تھا۔ گرجاکھ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

Murder

Punjab police

Murder Attempt