Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساندہ پولیس کی کارروائی، 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

فرحانہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی، رکشہ ڈرائیور بلال اسے رکشہ پر کام والے گھر چھوڑتا تھا
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2024 11:59pm

ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

12 سالہ فرحانہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی۔ رکشہ ڈرائیور بلال اسے رکشہ پر کام والے گھر چھوڑتا تھا۔ ملزم بلال فرحانہ کو رکشہ میں بیٹھا کر اپنے دوست علیم کے فلیٹ پر لے گیا۔

رشتے دار دکاندار کی 7 سالہ بچی سے زیادتی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

علیم کے فلیٹ پر دونوں ملزمان نے فرحانہ کے ساتھ زیادتی کی۔ بچی فرحانہ کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ساندہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بلال اور علیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

punjab

Rape

Punjab police

attempt to rape

alleged rape girl