Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پونے 2 کروڑ سے زائد مالیت کے چیک باؤنس کا کیس ، ملزم گرفتار

بینک میں چیک جمع کرانے پر کیش نہیں ہوئے ، آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا، وکیل مدعی
شائع 23 جولائ 2024 08:22pm

پونے دو کروڑ سے زائد مالیت کے چیک باؤنس کے کیس کی سماعت ہوئی، ملزم کو کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پونے دو کروڑ سے زائد مالیت کے چیک باؤنس کا کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے ملزم اسٹیٹ ایجنٹ سید خرم کی درخواست ضمانت منسوخ کی جس کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم اسٹیٹ ایجنٹ سید محمد خرم نے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کے دو چیک جاری کیے، بینک میں چیک جمع کرانے پر کیش نہیں ہوئے، آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا، ماتحت عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کردی تھی ۔

ملزم نے ماتحت عدالت سے فرار ہو کر ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی ،عدالت نے ملزم کے فرار اور ناقص تفتیش پر تفتیشی افسراور ڈی آئی جی ویسٹ کو طلب کرلیا عدالت کاکہناتھا کہ پولیس کی غیر معیاری کارکردگی سے ملزمان فائدہ اٹھاتے ہیں، الزام عدالتوں پر آتا ہے کہ ملزمان کو سزائیں نہیں ملتیں۔

Sindh High Court