Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ٹوبہ ٹیک سنگھ : بااثر افراد کیخلاف مقدمہ درج کروانے پر خاتون اسکول ٹیچر پر تشدد

متاثرہ خاتون نے عام انتخابات 2024ء میں بطور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر خدمات انجام دی تھیں
شائع 23 جولائ 2024 05:47pm
فوٹو۔۔۔۔آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔آج نیوز

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کروانے پر خاتون اسکول ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کرلی، نامعلوم خواتین نے بااثر افراد کے کہنے پر ٹیچر کو گھر سے اٹھا کر باہر سڑک پر لا کر گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

تھانہ رجانہ کے گاؤں نواحی 361 گ ب میں بااثر سیاسی افراد کا حکم نہ ماننے پر گزشتہ روز خاتون ٹیچر پر تشدد کیا گیا، متاثرہ خاتون اقصیٰ شفیع نے عام انتخابات 2024ء میں بطور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر خدمات انجام دی تھیں۔

کراچی میں تیزاب گردی کا واقعہ، رکشہ ڈرائیور کا چہرہ جھلس گیا

بااثر سیاسی افراد نے اپنی گھریلو خواتین کی مدد سے خاتون ٹیچر کو گھر سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

با اثر سیاسی کارندوں کی خواتین نے اسکول ٹیچر پر نہ صرف تشدد کیا بلکہ اسے گھسیٹا بھی، واقعے کے بعد متاثرہ خاتون اقصیٰ کو ریسکیو 1122 ٹیم نے فسٹ ایڈ دیتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر رجانہ منتقل کیا۔

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

متاثرہ خاتون ٹیچر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تشدد کے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

punjab

Torture

Punjab police