Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد : تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ ایک بار پھر سیل

مرکزی سیکرٹریٹ کی عمارت کو فائر اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے سیل کیا
شائع 23 جولائ 2024 05:09pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر ایک بار پھر سیل کر دیا۔

فائر اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ کی عمارت کو سیل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پی ٹی آئی مرکزی سیکٹریٹ میں فائر اور سیفٹی کا نظام معیار کے مطابق نہیں ہے۔

پی ٹی آئی دفتر پر چھاپے، رؤف حسن کی گرفتاری کی ایف آئی آر سامنے آگئی

پیر کو اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کر لیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل بھی سی ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا دفتر سیل کردیا تھا مگر پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سیکرٹریٹ کو دوبارہ کھولنےکی اجازت دی گئی تھی۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

rauf hassan arrest