Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہاکس بے میں نہاتے ہوئے 5، سی وی کے ساحل پر 2 افراد ڈوب گئے

ہاکس بے پر تمام ڈوبنے والوں کو بچا لیا گیا لیکن 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے، ریسکیو حکام
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2024 03:04pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی: ہاکس بے سینڈزپٹ کے مقام پر نہاتے ہوئے 5 افراد جبکہ سی وی کے ساحل پر 2 افراد ڈوب گئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق ہاکس بے سمندر میں ڈوبنے کا واقعہ سینڈزپٹ ہٹ نمبر این 104 کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ سمندر پر پکنک منانے کی غرض سے آنے والے افراد ڈوبے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں میں چار خواتین اور ایک مرد شامل تھا، خواتین کی شناخت اسما، صہائی، زیب اور نورین کے ناموں سے ہوئی جبکہ ارشاد نامی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں ریسکیو حکام نے دعویٰ کیا کہ تمام افراد کو سمندر سے باہر نکال لیا گیا جبکہ ایک خاتون اور مرد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں بذریعہ ایمبولنس اسپتال روانہ کردیا گیا۔

ایک واقعہ میں سی ویو کے ساحل پر نہانے والے دو افراد ڈوب گئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ دوبنے والا نوجوان سلطان آباد کا رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ ڈوبنے والوں میں سے 4 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 2افراد کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ موسم گرما کے دو ماہ جون اور جولائی میں سمندر میں طغیانی ہوتی ہے جس کے باعث اونچی لہریں بنتی ہیں اور اس عرصے میں شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر کا رخ بھی کرتے ہیں اور متعدد افسوسناک واقعات کی خبریں بھی آتی ہیں۔

سمندر میں طغیانی اور بلند لہروں کی وجہ سے گزشتہ ماہ کے آغاز میں کمشنر کراچی نے آئندہ دو ماہ کے لیے سمندر پر نہانے پر پابندی عائد کی تھی لیکن اس ضمن میں کوئی حکمت عملی اپنائی نہیں گئی اور شہریوں کی بڑی تعداد سمندر کا رخ کررہی ہے۔

پابندی کا اطلاق 14 جون سے 13 اگست تک ہے جبکہ کمشنر کراچی نے پابندی کی خلاف ورزی پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ادھر دیکھنے میں آیا کہ پولیس اہلکار ہاکس بے یا کسی بھی ساحلی پٹی پر پکنک پر جانے والے شہریوں کو وصولی کرتے نظر آئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:

کراچی کے ساحل پر ہر سال جون اور جولائی میں مردہ سیپیاں کیوں آجاتی ہیں؟

موسم گرما کی چھٹیوں میں سمندر کا رخ مت کیجئے، کمشنر کراچی کا حکم

karachi

sindh