Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں ٹرام کہاں سے کہاں تک چلے گی

فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2024 09:47am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے، فیصلہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اجلاس میں منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرام سروس لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ اور ہالی روڈ تک چلائی جائے گی، جبکہ کل 11 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

جبکہ ہر 1 سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر 1 اسٹاپ موجود ہوگا، پراجیکٹ چین اور فن لینڈ کی طرز پر بنائی جائے گی، ٹرام سروس شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔

اس حوالے سے ایم ایم عالم روڈ کو تبدیل کیا جائے گا، جبکہ سڑک پر ٹائلز کو بھی استعمال کیا جائے گا۔

lahore

Chief Minister Punjab

LDA

CM Punjab Maryam Nawaz

tram service