Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کے ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپےکےدوران گرفتار رؤف حسن کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2024 08:38am

حکومت نے پی ٹی آئی کے ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپےکےدوران گرفتار رؤف حسن کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن ایف آئی اے کے حوالے کر دینے کے بعد انہیں تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی منتقل کردیاگیا۔

واضح رہے کہ رؤف حسن کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پرچھاپےکےدوران گرفتارکیاگیا علاوہ ازیں پولیس نےدفترسے کمپیوٹر اور دیگر سامان ضبط کرلیا

خواتین کارکنان اور سیکرٹریٹ عملے کو بھی دھرلیاگیا

پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر پر پولیس کا چھاپہ، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر گرفتار، ایف آئی اے کے حوا

آپریشن سے متعلق ہمیں آج تک بریفنگ نہیں دی گئی، رؤف حسن کی گرفتاری قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا حب بنا ہوا تھا، چھاپہ شواہد کی بنیاد پر مارا گیا ۔

کارروائی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی معلومات پر کی گئی ۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق پولیس اورایف آئی آے نے چھاپہ ابتدائی تفتیش کی روشنی میں مارا

پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔ معاملے پرجے آئی ٹی تشکیل دی جارہی ہے۔

اسلام آباد

Police Raid

9 May

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

Rauf Hassan

Barrister Gohar Ali Khan

PTI Ban

pti secretariat