Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھریلو تنازع، میاں بیوی اور 5 ماہ کا بچہ قتل

ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ زنی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، پولیس
شائع 22 جولائ 2024 11:31pm

پشاور میں ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مچنی گیٹ کی حدود باچا خان مرکز کے قریب پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کا پانچ ماہ کا بچہ جاں بحق ہوا جنہیں واقعہ کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولین کا رشتہ داروں کے ساتھ گھریلو تنازعہ چلا آرہا ہے تا اس پر مزید کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ورثا کے رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ زنی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

peshawar

Murder