Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: وزیراعلیٰ ہاؤس میں بنوں واقعے پر جرگہ

جرگہ وزیر اعلیٰ سے 16 نکاتی ایجنڈے کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے، سرکاری ذرائع
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2024 12:08am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں بنوں واقعے پر جرگہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جرگہ میں چیف سیکرٹری ، آئی جی ، آر پی او اور ڈی پی او بنوں، کمشنراور ڈپٹی کمشنر بھی شریک ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جرگہ، وزیر اعلیٰ سے 16 نکاتی ایجنڈے کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جرگہ مسئلہ کو باہمی طور پر حل کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جرگہ تاخیر سے شروع ہوا ، تاہم تمام اراکین کے آنے کے بعد جرگہ شروع ہوا، جس میں 60 سے 70 تک افراد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اتوار کو بنوں میں ہونے والے واقعے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گںڈا پور کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں کچھ مسلح لوگوں کی نشاندہی کی، یہ مسلح لوگ خود کو سرکاری اہلکار کہتے ہیں اور سرکاری ادارے سے خود کو منسلک کرکے گھومتے ہیں۔ صوبے میں مسلح افراد کے سرکاری اور غیر سرکاری معاملات پر، عوام، حکومت اور پولیس کو شدید تحفظات ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے معاملے کو حل کرنے پر بنوں کے مشران ، اپنی پارٹی کے ذمہ داران اور دیگر تمام لوگوں کا مشکور ہوں، معاملے پر علاقہ مشران کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

خیبر پختونخوا

Bannu

Ali Ameen gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

BANNU CANTT

JIT FOR BANNU