Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کا آفیشل ویب سائٹ بلاک کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی کی ویب سائٹ بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، درخواست
شائع 22 جولائ 2024 07:22pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آفیشل ویب سائٹ بلاک کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب اور شبلی فراز کی جانب سے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ ”انصاف ڈاٹ پی کے“ کو بلاک کردیا گیا ہے، ویب سائٹ کا مقصد عوام کو تحریک انصاف کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھنا تھا۔

آپریشن سے متعلق ہمیں آج تک بریفنگ نہیں دی گئی، رؤف حسن کی گرفتاری قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آفیشل ویب سائٹ پر تحریک انصاف کا منشور، سیاسی قائدین کی معلومات مہیا کی گئی تھیں، عام انتخابات کے دوران عوام کو تحریک انصاف کے امیدواروں کی معلومات بھی ویب سائٹ کے ذریعے دی گئی تھیں۔

بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینےکا اعتراف کرلیا

پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر قدغن آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے، فریقین کو تحریک انصاف کی ویب سائٹ سے قدغن ہٹانے اور بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، درخواست میں سیکرٹری اطلاعت، چیئرمین پی ٹی اے اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

Islamabad High Court

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)