Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

عائزہ خان ایک بار پھر جھلسنے سے بچ گئیں، ویڈیو وائرل

اداکارہ فوٹو شوٹ میں مصروف تھیں
شائع 22 جولائ 2024 06:13pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئیں۔

اداکارہ فوٹو شوٹ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی تھیں، واقعے کی ویڈیو عائزہ خان نے خود اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی۔

اداکارہ عائزہ خان کی شئیر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ لباس میں سمندر کنارے سیاہ گھوڑے کے ساتھ ہیں اور ویڈیو اداکارہ کی نئی فوٹو شوٹ کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان گھوڑے کے ساتھ بے دھیانی میں آگ کے قریب پہنچ جاتی ہیں جیسے اداکارہ کا بازو مشعل کی لکڑی سے ٹکراتا ہے وہ زور سے چیخ کر پیچھے ہٹ جاتی ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ ’عائزہ خان کے جلنے سے بال بال بچنے کی دوسری قسط، لیکن کم از کم میں نے گھوڑے کو نقصان پہنچنے سے بچالیا‘۔

اس سے پہلے بھی عائزہ خان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئیں تھیں، جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر بھی اپ لوڈ کی تھی۔

fire

incident

Ayeza khan

Video Viral