Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں شادی کی رات دلہن پر اسرار طور پر جاں بحق، دولہا بے ہوش

دلہے کے ہوش میں آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئینگے، پولیس
شائع 22 جولائ 2024 04:35pm

پشاور تھانہ سربند کی حدود باڑہ قدیم مہاجر کیمپ میں دلہا دلہن کمرے میں بے ہوش پائے گئے۔

پولیس کے مطابق گھر والوں نے صبح 5 بجے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن آواز نہ آنے کی صورت میں کھڑکی توڑ کر دروازہ کھولا تو دلہن فوت ہوگئی تھی جبکہ دلہے کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ وجہ موت کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا جبکہ اصل حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی ہے، اور دلہے کے ہوش میں آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئینگے۔

death

peshawar

Groom

Bride