Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلیل الرحمان قمر کے اغوا میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

خلیل الرحمان سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2024 05:18pm

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنزعمران کشور نے کہا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان سے ہنی ٹریپ کرکے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا گیا اور اس کیس میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈرامہ نامہ نگار خلیل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملزمان نے خلیل الرحمان کو 2 گھنٹے حبس بے جا میں رکھا اور ان کی آنکھوں پرپٹی باندھ کرننکانہ صاحب منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے خلیل الرحمان پرتشدد کیا اور ساتھ ہی رقم کامطالبہ کرتے رہے، خلیل الرحمان نے واقعے کی ایف آئی آر 20 جولائی کو درج کرائی، کارروائی کے بعد ملزمان سے کلاشنکوف، ایس ایم جی، پستول، وائرلیس سیٹ برآمد ہوا ہے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے کہا کہ واردات میں ملوث خاتوں سمیت 12 ملزمان گرفتارکرلیےگئے ہیں۔خلیل الرحمٰن قمرکو ہنی ٹریپ کرنےوالی خاتون سےمختلف پہلوؤں سےتفتیش کی جارہی ہے۔

ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی 3 گاڑیاں، وائرلیس سیٹ، جدید رائفلیں، پسٹلز اور درجنوں گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ باقی دو ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

[خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کا شکار، مقدمہ درج، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار][2]

انہوں نے ٓبتایا کہ معروف ڈرامہ نگارکی درخواست پراغوا اورڈکیتی کی دفعات کےتحت تھانہ سندرلاہورمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس سے قبل لاہور میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان سامنے آیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کیا۔ ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے، ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر رقوم بٹورتی تھی۔

پاکستان

Khalil ur Rehman Qamar