Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

خلیل الرحمن قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان ریکارڈ

ملزمہ ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر رقوم بٹورتی تھی
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2024 05:16pm

لاہور میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان ریکارڈ ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کیا۔ ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے، ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر رقوم بٹورتی تھی۔

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کا شکار، مقدمہ درج، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

ملزمہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمن قمر سے 10 سے 15 دن تک بات ہوئی۔ فون کے ذریعے خلیل الرحمن قمر سے چیٹ ہوئی اورتصاویر کا تبادلہ ہوا۔

ملزمہ کے بیان کے مطابق خلیل الرحمن قمرنے ان سے ملنے کو کہا تھا تب میں نے گھر بلا لیا۔ پولیس حکام واقعہ کی مختلف پہلوؤں سےجانچ پڑتال کر رہی ہے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے کہا کہ واردات میں ملوث خاتوں سمیت بارہ ملزمان گرفتارکرلیےگئے ہیں۔خلیل الرحمٰن قمرکو ہنی ٹریپ کرنےوالی خاتون سےمختلف پہلوؤں سےتفتیش کی جارہی ہے۔

ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی 3 گاڑیاں، وائرلیس سیٹ، جدید رائفلیں، پسٹلز اور درجنوں گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ باقی دو ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کا شکار، مقدمہ درج، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

انہوں نے ٓبتایا کہ معروف ڈرامہ نگارکی درخواست پراغوا اورڈکیتی کی دفعات کےتحت تھانہ سندرلاہورمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرکے چھوڑ دیا گیاتھا۔ جبکہ ڈرامہ نگار نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

lifestyle

Khalil ur Rehman Qamar

Pakistani celebrity