Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گزشتہ سال 29 ہزار میں ملنے والی بیٹری 35 ہزار میں فروخت ہونے لگی

گرمی، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سے پریشان عوام دس سے پندرہ ہزار روپے میں تیار ہو جانے والی پرانی بیٹریوں پر ہی کام چلانے لگے
شائع 22 جولائ 2024 12:41pm
UPS Battery Prices Increase in Peshawar - Aaj News

مہنگائی کا عذاب اور بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے استعمال ہونے والے یو پی ایس کی بیٹریاں بھی خرید سے باہر ہو نے لگیں گزشتہ سال 29 ہزار میں ملنے والی بیٹری 35 ہزار میں فروخت ہونے لگی۔

گرمی کے سیزن میں یو پی ایس بیٹریوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ شہری پرانی بیٹریاں بنوانے لگے۔ رواں سال نئی بیٹریوں کی قیمتیں تین سے پانچ ہزار روپے بڑھ گئیں ہیں۔ گزشتہ سال 29 ہزار میں ملنے والی بیٹری 35 ہزار میں فروخت ہونے لگی۔

شہری کہتے ہیں گرمی اور طویل لوڈشیڈنگ ہے کیا کریں بس مرمت شدہ بیٹری پر دس سے 15 ہزار کے خرچے میں گرمی کا سیزن کام کرجاتی ہے۔ گرمی، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سے پریشان عوام دس سے پندرہ ہزار روپے میں تیار ہو جانے والی پرانی بیٹریوں پر ہی کام چلانے لگے۔

پاکستان