Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

شہری ہوشیار ہوجائیں! ٹریفک خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

پنجاب میں ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر جدیدالیکٹرانک پولیسنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا
شائع 22 جولائ 2024 10:58am

پنجاب میں ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر جدیدالیکٹرانک پولیسنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دھواں پھیلانے والی ہر گاڑی کی جدید کیمروں سے پڑتال کا آغاز کر دیا گیا۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کیے جائیں گے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر الیکٹرانک چالان کا سلسلہ پوری رفتار سے جاری ہے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑی کی تصویر اور ویڈیو بنانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔

الیکٹرانک ٹکٹ میں دھواں پھیلانے والی گاڑی کی تصویر بھی لگا دی گئی۔ الیکٹرانک ٹریفک پولیسنگ کا نظام پنجاب کے ہر شہر میں لاگو ہوگا۔

پاکستان

punjab