Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

لاپتہ افراد کیس: وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ برہم

ضرورت پڑی تو ہم علی امین گنڈا پور کو دوبارہ طلب کریں گے، پشاور ہائیکورٹ
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2024 09:41pm

پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے ہیں کہ آپ 15 روز میں جواب جمع کریں، ضرورت پڑی تو ہم وزیراعلیٰ کو دوبارہ طلب کریں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو طلب کیا تھا، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ بنوں واقعے کے معاملات کو خود دیکھ رہا ہے، آج بنوں جرگہ ممبران سے ملاقات ہے اس لیے وزیراعلیٰ نہیں آسکے۔

تحریک انصاف کا آفیشل ویب سائٹ بلاک کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ کچھ عرصے پہلے آپ کی پارٹی اسی طرح متاثر تھی، آج آپ کی حکومت میں ایسا ہورہا ہے، روزانہ آپ دیکھ رہے ہیں یہاں پر لوگ ہمارے سامنے فریاد کررہے ہوتے ہیں، جو لوگ قصور وار ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کریں۔

لوگ مسنگ ہوجاتے ہیں ریاست بے خبر، بلوچستان اور کے پی کے بعد اب اسلام آباد میں یہ ہورہا ہے، جسٹس ارباب

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ ہے کچھ لوگ اس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن آپ خود کو ٹھیک کریں، ضمانت پر رہائی کے بعد لوگ جیل کے باہر دوبارہ گرفتار ہوتے ہیں، آپ سیفٹی کمیشن کیوں نوٹیفائی نہیں کرتے، آپ ہی کی حکومت ایکٹ لائی، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اس کو نوٹیفائی کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ہدایت کی کہ سیفٹی کمیشن کو نوٹیفائی کرلیں اس سے پہلے بہت سے مسائل حل ہوں گے، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہم 100 میٹر کی ریس میں ہے، بہت سارے کام ہم نے کرنے ہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ اس سے پہلے آپ نے 5 ہزار کے میراتھن ریس میں بھی حصہ لیا، آپ 15 روز میں جواب جمع کریں، ضرورت پڑی تو ہم وزیراعلیٰ کو دوبارہ طلب کریں گے۔

پولیس مسلح افراد کے ٹھکانے خالی کرائے، بنوں واقعہ کے بعد معاملات حل کرنیوالوں کا شکر گزار ہوں، علی امین

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

cm kpk

missing person

Peshawar High Court

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

justice ishtiaq ibrahim

MISSING PERSONS CASE

chief justice ishtiaq ibrahim