Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے قائم جے یوآئی کمیٹی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

کمیٹی کا پی ٹی آئی سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ
شائع 22 جولائ 2024 12:10am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے لئے قائم جے یوآئی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ کمیٹی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے مذکراتی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر نے ملاقات کی۔ جس میں جےیوآئی اور پی ٹی آئی کے درمیان اب تک ہونے والے رابطوں پرغور و خوض کیا گیا۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں مختلف تجاویز اور آراء پیش کی گئیں، کمیٹی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئےلائحہ عمل طے کرنیکا فیصلہ کیا ہے، ملاقات میں مولانا لطف الرحمان، مرکزی ترجمان اسلم غوری، مولانا امجد اور مفتی فضل غفور بھی شریک تھے۔

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)