Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کا ’حق دو تحریک‘ چلانے کا اعلان

پی ٹی آئی کو دوبارہ الیکشن کی بات نہیں کرنی چاہیے، دوبارہ الیکشن سودے بازی کے لیے ہوں گے، حافظ نعیم الرحمان
شائع 21 جولائ 2024 09:14pm

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں، بجلی کے اضافی نرخ اور ٹیکسیز کے خاتمے کے خلاف حق دو تحریک 26 جولائی اسلام آباد میں جمع ہونگے، حکمران بتائے آٹا ،گھی ،چاول ،دالوں پر ٹیکس لگانا کونسی عوام کی خدمت ہے، پی ٹی آئی کو دوبارہ الیکشن کی بات نہیں کرنی چاہیے۔

پشاور میں تاجر کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں ،تعلیم، صحت و سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب جا رہا ہے۔ پڑھے لکھے لوگوں کے ہاتھ میں نظام کے باوجود سود و قرضے چڑھ گئے ہیں۔ کنویشن شرکاء امیرجماعت اسلامی کاکہنا تھاکہ فوجی ڈکٹیٹر، بیورکریٹس ناکامی کو تسلیم کرلیں۔ بنوں واقعہ ہوا، عرصہ سے ارباب اختیار کو سمجھانے کی کوشش کی نہیں مانا۔ لوگوں کو دہشت گرد بنانے کی فیکٹریاں کس نے بنائی۔ امریکی جنگ پاکستان کے چند جرنیلوں و سیاست دانوں نے کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جمہور کی رائے کو پامال کرکے فارم 47 والے مسلط کیے گئے، اسمبلیاں تحلیل ہونے کی باتیں ہورہی ہیں، کیا ہمارے پاس الیکشن نتائج کی قانونی دستاویزات نہیں؟ پی ٹی آئی کو دوبارہ الیکشن کی بات نہیں کرنی چاہیے، دوبارہ الیکشن سودے بازی کے لیے ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کولیٹرل ڈیمیج سے فاصلے بڑھتے ہیں دوریاں پیدا ہوتی ہے۔ فوج کے چند لوگوں نے سب کچھ تباہ کیا اب مینیج کرنا مشکل ہے۔ فوج کے خلاف اکثر سخت تقاریر کرنے والوں میں اکثر ان ہی کے لوگ نکل آتے ہیں، ملک کو امن عوام کی ضرورت ہے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں، بجلی کے اضافی نرخ اور ٹیکسیز کے خاتمے کے خلاف حق دو تحریک 26 جولائی اسلام آباد میں جمع ہونگے، حکمران بتائے آٹا ،گھی ،چاول ،دالوں پر ٹیکس لگانا کونسی عوام کی خدمت ہے۔

Jamat e Islami

HAFIZ NAEEMUR REHMAN

jamat e islami protest