Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیالکوٹ: گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے تین بہن بھائی جھلس گئے

تینوں بہن بھائیوں کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال انتظامیہ
شائع 21 جولائ 2024 05:18pm
فائل - فوٹو
فائل - فوٹو

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے تین بہن بھائی بری طرح جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ڈسکہ کے علاقے پڑوپیاں میں تین بچے نو سالہ انقلاب فاطمہ ، 8 سالہ طیب حسن اور 7 سالہ محمد طاہر گھر میں موجود تھے ۔

8 سالہ طیب حسن نے سلنڈر کھول دیا چولہے کا سوئچ پہلے سے کھلا ہوا تھا جس سے گیس خارج ہوتی رہی ،جس کے باعث چولہا جلاتے ہی آگ بھڑک اٹھی۔

آتشزدگی کے باعث تینوں بچے جھلس گئےجنہیں سول اسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا ۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں بہن بھائیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

Sialkot

gas leakage blast