Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار

سردار ایاز صادق نے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی
شائع 21 جولائ 2024 01:14pm

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کردیا اور نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمد شروع کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی، سردار ایاز صادق نے قاٸمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نئی گاڑیاں دینے سے انکارکردیا۔

قومی اسمبلی کے مانیٹائزیشن لینے والے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

اسپیکر کا ایکشن: قومی اسمبلی کے غیر حاضر ملازمین کی بڑی تعداد سامنے آگئی

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مانیٹائزیشن لینے والے افسران قواعد کے مطابق اداٸیگی کرکے گاڑی استعمال کریں، افسران اور ایم این ایز پرانی سرکاری گاڑیوں کو بھی احتیاط سے چلاٸیں۔

سردار ایاز صادق نے اپنے لیے نئی گاڑی لینے سے بھی انکار کردیا جبکہ وہ بحثیت اسپیکر قومی اسمبلی 10 سال پرانی گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنا پروٹوکول انتہائی محدود کردیا، سردار ایاز صادق کا پروٹوکول 2 گاڑیوں پر مشتمل ہے۔

اسلام آباد

speaker national assembly

ayaz sadiq

new vehicles

sardar ayaz sadiq

National Assembly standing committees

Chairmen of Standing Committees