Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: گھر میں زنجیروں سے بندھے 5 بچے بازیاب، ملزم باپ گرفتار

بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی، ملزم اقبال نے بچوں کو روکنے کیلئے باندھ کر رکھا تھا، پولیس
شائع 21 جولائ 2024 10:50am

لاہور کے علاقے سمن آباد میں گھر میں زنجیروں سے بندھے 5 بچوں کو بازیاب کرالیا گیا، ملزم باپ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور میں سمن آباد کے علاقے میں گھر میں زنجیروں سے بندھے 5 بچوں کو پولیس نے آزاد کروا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو ان کے باپ نے زنجیروں سے باندھ رکھا تھا، 13 سالہ خدیجہ نے پولیس کو 15 پر کال کی، خدیجہ اور اس کے 4 بھائی زنجیروں سے بندھے تھے، اقبال نامی شخص کو بیوی چھوڑ کر چلی گئی تھی، بچے بھی ماں کے پاس جانا چاہتے تھے، جس پر ملزم اقبال نے بچوں زنجیروں سے باندھ دیا۔

زنجیروں میں جکڑا 5 سالہ بچہ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد

لاہور : پولیس نے زنجیروں میں جکڑے 12 سالہ بچے کو بازیاب کروالیا، 2 ملزمان گرفتار

ملزم اقبال کا کہنا ہے کہ اس نے بچوں کو اپنے پاس روکنے کے لیے زنجیروں سے باندھ کر رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم باپ اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا جبکہ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔

lahore

lahore police

Punjab police

child Rescue