Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، اعداد وشمار جاری

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2024 05:54pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادلوں جم کر برسے ، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

بارش کا یہ سلسلہ شہر کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیا گیا، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

شہر کے علاقوں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ملیر، ائیرپورٹ، سہراب گوٹھ، صفورا چورنگی، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ اور گلستان جوہر سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ شارع فیصل، سرجانی ٹاؤن اور ایف بی ایریا میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے بادل ضلع غربی اور وسطی میں پھیل سکتے ہیں۔

کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار

کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش اولڈ ائیر پورٹ میں 19.5ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جناح ٹرمینل پر 9.4 ملی میٹر، شاہرائے فیصل پہ 16ملی میٹر، مسرور بیس 7، ماڑی پور میں 2.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

حسن اسکوئرپر 6.5 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ 10، نارتھ کراچی 0.8، ڈیفینس 2.5، سرجانی ٹاونمیں 11 ملی میٹر کیماڑی میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی والے ہوجائیں تیار! آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب ہے جبکہ شہر میں آج کہیں گرج چمک کے ساتھ تو کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، پنجاب میں بارشوں کا چوتھا سپیل کل سے شروع ہوگا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، شہر میں آج بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، آج درجہ حرارت 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے، شہر میں شمال مغربی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

کراچی میں تیز بارش، بچہ ریلے میں بہہ گیا، کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارش ہو گی

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارش ہو گی، پیر سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوکر بارش بر سائیں گی۔

آج سے 27 جولائی کے د وران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو گی، اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پیر سے جمعرات تک بادل بر سیں گے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقو ں میں منگل اور بدھ کو بارش متوقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل 22 جولائی سے شروع ہوگا، 22 سے 25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

23سے 24 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ،لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارش متوقع ہے۔

سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، حادثات میں 19 افراد جاں بحق

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق موسمی صورتحال کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سندھ کے شہروں کا درجہ حرارت

دوسری جانب گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مون سون بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

دالبندین، نوکنڈی، لاڑکانہ اور موہنجودڑو میں 44، سکھر میں 42، مظفر آباد میں 41، اسلام آباد،پشاور، ملتان، ڈیرا اسماعیل خان اور ٹھٹھہ میں 40، کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں 39 جب کہ کوئٹہ اور گلگت میں 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

karachi

Met Office

Hot Weather

Karachi Rain

heavy rains

rainy weather

Rain prediction

HEAVY RAINS EXPECTED