Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹوبہ ٹیک سنگھ : سانپ کے ڈسنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی

بچی کو رورل ہیلتھ سنٹر اروتی لیکر گئے لیکن وہاں ویکسین موجود نہ تھی، اہل خانہ
شائع 20 جولائ 2024 10:32pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل کے علاقہ اروتی میں سانپ کے ڈسنے سے سات سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

اظہر سرگانہ کی بیٹی ملائکہ قریبی کھیتوں میں گئی جہاں اسے زہریلے سانپ نے ڈس لیا۔ جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملائکہ کو فوری رورل ہیلتھ سنٹر اروتی لے جایا گیا مگر وہاں سانپ ڈسنے کے بعد لگائی جانے والی ویکسین موجود نہ تھی۔ جس پر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ریفر کیا گیا، مگر سانپ کا زہر ملائکہ کے جسم میں پھیل جانے کے باعث وہ پیر محل اہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گئی۔

جاں بحق ہونے والی سات سالہ ملائکہ کے ورثاء نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی اسپتال میں سانپ ڈسنے کے بعد لگائی جانے والی ویکسین کی عدم دستیابی کا فوری نوٹس لیا جائے۔

punjab

Health Care

snake bite