Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل کا یمن کے شہر حدیدہ کی بندرگاہ پر فضائی حملہ

یمن پر اسرائیلی حملہ حوثیوں کے ڈرون کے جواب میں ہوا
شائع 20 جولائ 2024 10:20pm
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر ایک بہت بڑی آگ دکھائی دے رہی ہے
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر ایک بہت بڑی آگ دکھائی دے رہی ہے

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر حوثیوں کے ڈرون حملے کے بعد اب اسرائیل نے یمن کے شہر حدیدہ کی بندرگاہ پر فضائی حملہ کر دیا جس سے بندرگاہ میں آگ لگ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں اسرائیلی طیاروں نے ایک آئل ٹینک کو نشانہ بنایا جس سے اطراف کے علاقوں میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔

یمن کی وزارت صحت کے مطابق حملے میں کئ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے انصار اللہ موومنٹ کا کہنا ہے کہ یہودیوں کو اس حملے کی قیمت چکانا پڑے گی،ہم اسرائیل کے تیل کے ذخائیر کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

اسرائیل حوثیوں کے تل ابیب پر حملے سے بوکھلا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے یمن پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

خیال رہے جمعے کے روز اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر حوثیوں کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے تھے۔

Israel

yemen

drone attacks