Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سیلاب کی لمحہ بہ لمحہ خبر دینے والا واسا کا مکمل سسٹم چور لے اُڑے

سیلاب اور بارش کی صورتحال بتانے والا سسٹم جاپان نے دیا تھا
شائع 20 جولائ 2024 08:35pm
بہ شکریہ ایکسپریس
بہ شکریہ ایکسپریس

راولپنڈی میں واسا کے واٹر لیول گیج اسٹیشن پر چور برساتی نالوں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا مکمل سسٹم لے اُڑے۔ نامعلوم چوروں نے واٹر لیول گیج اسٹیشن کے کُنڈے تیز دھار آلے سے کاٹ دیے۔

راولپنڈی میں واسا کےواٹر لیول گیج اسٹیشن پر چوری کی انوکھی واردت سامنے آگئی ۔ چوروں نے برساتی نالوں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینےوالاسسٹم چوری کر لیا ۔

نامعلوم چوروں نے واٹر لیول گیج اسٹیشن کےکُنڈےتیز دھار آلے سے کاٹ دیے، سیلاب او ربارش کی صورتحال بتانے والا یہ سسٹم جاپان نے دیا تھا۔

سسٹم چوری کے بعد سیلاب و بارش کی پیشگی اطلاع کا نظام مکمل مفلوج ہوگیا، چور سسٹم کی سولر پلیٹس، ہیوی بیٹریاں ،قیمتی کمپیوٹرز اور ڈیوائسز بھی ساتھ لے گئے۔ چوری ہونے والا سسٹم جدید خود کار سیلاب کی اطلاع دینے والا نظام تھا۔

نامعلوم چوروں نے اطمینان کے ساتھ کئی گھنٹے پر مبنی چوری کی واردات کی، واسا نے چوری کے واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔

کلوز سرکٹ کیمرے کے حوالے سے بھی فوٹیج سامنے نہ آسکی، یلاب بارش صورتحال کا یہ سسٹم گزشتہ 15 سال سے بہترین انداز سے کام کررہا تھا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اور کمشنر نے بھی اس بڑی چوری کے حوالے سے رپورٹس طلب کی ہیں۔

robbers

punjab