Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

مون سون بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

ندی نالے بپھرسکتے ہیں، بیشتر اضلاع میں آندھی ،تیزبارش کےامکانات ہیں، ترجمان
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2024 07:31pm

ڈی جی پی ڈی ایم اے 22 سے 27 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

ترجمان نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبےکےبیشتراضلاع میں تیزہواؤں کےساتھ بارشوں کےامکانات ہیں۔

22 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونگی، جس سے 22 سے 25 جولائی کے دوران اسلام آباد ،شمالی پنجاب، گوجرانوالہ ڈویژن لاہور،شیخو پورہ ، ساہیوال، جھنگ،میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

22 سے 24 جولائی کے دوران دیر چترال سوات مالاکنڈ پشاوراورہزارہ میں بارشیں ہو سکتی ہیں، جبکہ 22 سے 27 جولائی کے دوران دیا میراستورسکردو گلگت گلگت میں بارشوں کاامکانات موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بھی بپھرسکتے ہیں۔

PDMA

PDMA PUNJAB

HEAVY RAINS EXPECTED