Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے عوام آپریشن کیلئے تیار نہیں ہیں، علی محمد خان

آپریشن تب ہی کرنا چاہیے جب عوام سمجھیں کہ ضرورت ہے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 20 جولائ 2024 06:28pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اسمبلی قرارداد میں کسی بھی نئے آپریشن کی مخالفت کی ہے۔ صوبے کے عوام آپریشن کیلئے تیار نہیں ہیں، کیونکہ ماضی میں جتنے آپریشن ہوئے ہیں اس سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آج القادر ٹرسٹ کیس میں بیان ریکارڈ کروانے ایک بار پھر پرویز خٹک تشریف لائے تھے۔ ہم نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا لیکن میں کچھ نہیں بولا، دل میں یہ خیال آیا وفا کتنی اچھی چیز ہے کاش ہر کسی میں ہوتی۔

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، مجھے بھی نہیں پتہ زندہ رہوں گی یا نہیں، بشریٰ بی بی

ان کا مزید کہنا تھا کہ کےپی کے عوام کسی بھی قسم کے آپریشن کےخلاف ہیں، آپریشن تب ہی کرنا چاہیے جب عوام سمجھیں کہ ضرورت ہے، صوبائی حکومت نے کسی بھی نئے آپریشن کی مخالفت کی ہے۔

’سینسرڈ میڈیا ہے آپ کی بات نہیں چلائے گا‘ عمران خان کا میڈیا نمائندؤں پر طنز

علی محمد خان نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ بندوق برداری سے تنگ ہیں، تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کے لوگ امن کے خواہاں ہیں، عوام روزگار، امن اور علم چاہتے ہیں۔

خیبر پختونخوا

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Operation Azm e Istehkam