Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلشن اقبال میں سیکورٹی ادارے کی وردی میں ڈکیتی کرنے والا ملزم سرکاری اہلکار ہی نکلا

ملزم اہلکار کے گھر پر چھاپا مارکر اسے گرفتار کرکے 18 لاکھ روپے نقد اور دیگر سامان برآمد کرلیا، ذرائع
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2024 06:40pm

گلشن اقبال کے علاقے میں سیکورٹی ادارے کی وردی میں ڈکیتی کرنے والا ملزم سرکاری اہلکار ہی نکلا جبکہ ملزم زاہد کو گرفتار کرکے رقم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پکوان سینٹر میں یونیفارم پہنے ملزم کی لوٹ مار واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں پکوان سینٹر کے مالک عادل کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ واقعہ کی سی ٹی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں ایک باوردی شخص کو دکان میں داخلے ہوتے اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اہلکار نے چھٹی کے دوران وردی کا غلط استعمال کیا اور ذاتی حیثیت میں غیر قانونی اقدام کیا جبکہ واقعہ میں ملوث اہلکار شہری کا عزیز نکلا جس نے وردی کا غیرقانونی استعمال کیا جبکہ اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم زاہد ایک ماہ کی چھٹی پر تھا، ملوث اہلکار کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق پکوان سینٹر کے مالک عادل جان سے تفتیش کی گئی تو اس نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ ڈکیتی کرنے والے اہلکار کو جانتا ہے اس سے رقم کا تنازع چل رہا تھا، جس پر اس نے رقم چھیننے کے بعد اسے اپنے ساتھ سرجانی ٹاؤن لے جاکر چھوڑ دیا تھا۔

سیکورٹی ادارے نے مدعی کی نشاندہی پر ملزم اہلکار کے گھر پر چھاپا مارکر اسے گرفتار کرکے 18 لاکھ روپے نقد اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

پاکستان

karachi

rangers