مٹیاری میں خسرہ کے سبب ایک ہی خاندان کے 6 بچے جاں بحق
محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کی روک تھام کے لئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے
مٹیاری میں خسرہ کے سبب ایک ہی خاندان کے 6 بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ مزید 4 بچے وبا کا شکار ہیں۔
مٹیاری کے قریب اوڈیرولال کے نواحی گاؤں پیرانو چھٹو میں خسرہ نے وبائی صورت اختیار کر لی، خسرہ وبا کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 6 بچے موت کی آغوش میں سو گئے، جبکہ مزید 4 بچے بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والے بچوں میں امیر معاویہ، اظہر علی، حبیبہ، عالیہ، اکبر علی اور امام علی شامل ہیں، جبکہ بیماری میں مبتلا ہونے والے بچوں میں فاطمہ، شھزاد، سفیان اور حاجانی شامل ہیں۔
خسرہ وبا میں فوت اور بیمار ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کی روک تھام کے لئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔
sindh
Measles
مقبول ترین
Comments are closed on this story.