Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت بجلی کے مزید پیداواری منصوبوں سے پیچھے ہٹنے لگی

زیر تعمیر پن بجلی منصوبے پہلی ترجیح قراردے دیا ، ذرائع
شائع 20 جولائ 2024 04:17pm

حکومت بجلی کےمزید پیداواری منصوبوں سے پیچھے ہٹنے لگی ہے جبکہ زیرتعمیرپن بجلی منصوبے پہلی ترجیح قراردے دیا گیا۔

زرائع کے مطابق حکومت کے لیے بجلی کا نیا ترسیلی نظام بچھانا، خرابیاں دورکرنا دوسری ترجیح ہوگیا ہے، تھرمل ذرائع سے بجلی کا کوئی نیا منصوبہ نہیں لگے گا، حکومت کا بجلی کی پیداواری صلاحیت توسیعی منصوبے پرعملدرآمد روکنے کا امکان ہے۔

توانائی ذرائع کے مطابق زیرتعمیرپن بجلی منصوبوں سےمستقبل میں بجلی کی طلب پوری ہوجائے گی، حکومت نے2031 تک مزید 17ہزارمیگاواٹ سے زائد نئے منصوبوں کا پلان بنایا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ملک مہں بجلی کی پیداواری صلاحیت 41 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، زیرتعمیر پن بجلی منصوبے مکمل ہونے سے 10 ہزارمیگاواٹ سے زائد اضافہ ہوجائے گی، آئی ایم ایف نے بھی نئے بجلی پیداواری منصوبے تعمیر کرنے سے روک رکھا ہے۔

پاکستان

electricity

electricity bill