Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہم مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے، فیصل آباد تاجر برادری

آئی پی پیز پاکستان کی عوام کے لیے معاشی پھندہ بن چکا ہے،آخر کب تک ہم آئی پی پیز کو اپنی کمائی دیتے رہیں گے، تاجر
شائع 20 جولائ 2024 04:05pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور آئی پی پیز بارے تحفظات دور نہ ہونے پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے عہدیدران نے کہا ہے کہ موجود حالات میں ہم مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔

فیصل آباد کی مختلف صنعتی تنظیموں کے عہدیداران نے چیمبر آف کامرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے 8 ہزار 3 سو ارب روپے کپیسٹی چارچز میں ادا کیے ہیں، آئی پی پیز پاکستان کی عوام کے لیے معاشی پھندہ بن چکا ہے،آخر کب تک ہم آئی پی پیز کو اپنی کمائی دیتے رہیں گے۔

صنعتکاروں نے کہا کہ مختلف ممالک آئی پی پیز کے ساتھ اپنے معاہدہ ختم کر چکے مگر ہم آج بھی اس بھنور سے نہیں نکل سکے،بجلی مہنگی ہونے سے گزشتہ سال کی نسبت 7.4 فیصد بجلی کم استعمال ہوئی، آئی پی پیز کے ساتھ مشکل شرائط پر کیے گئے معاہدوں کا خمیازہ اب ہماری آنے والی نسل کو بھی بھگتنا پڑے گا۔

صعنتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتی سیکٹر کی بقاء کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ صنعتوں کو تالے لگنے اور لاکھوں مزدور گھرانوں کو بیروزگار ہونے سے بچایا جاسکے۔

پاکستان

electricity bill