Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 127 سے عطا تارڑ کی کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس نے عطا تارڑ کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2024 11:46pm
عطا تارڑ (فوٹو: فائل)
عطا تارڑ (فوٹو: فائل)

لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل نے این اے 127 لاہور سے مسلم لیگ ن کے عطا اللہ تارڑ کی کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

لاہورہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس انوار حسین 22 جولائی کو درخواست پر سماعت کریں گے، تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس نے عطا تارڑ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا، نواز شریف

ظہیر عباس نے مؤقف اختیار کیا کہ فارم 45 کے مطابق عطا تارڑ الیکشن ہارے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن نے فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج جاری نہیں کئے۔

پی پی اور ن لیگ دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں، عمران خان، مذاکرات کا امکان مسترد

پاکستان

Lahore High Court