Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

جو بھی 9 مئی کے فسادیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا وہ سہولتکار تصور کیا جائیگا، عظمی بخاری

شہداء کے مجسمے جلانے والے کس منہ سے خود کو محب وطن کہتے ہیں؟ وزیر اطلاعات
شائع 20 جولائ 2024 01:29pm

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز حکومت کی فکر کرنے کی بجائے انتشاری ٹولہ اپنی خیر منائے، اس وقت جو بھی 9 مئی کے فسادیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا وہ سہولتکار تصور کیا جائیگا۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا مشن خوشحال، روشن اور ترقی کرتا پنجاب ہے، مقابلہ کرنا ہے تو مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں، زبان درازی اور فلسفے جھاڑنے میں تحریک انصاف کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کو انہوں نے 11 سال سے سونامی، تبدیلی اور نئے پاکستان کا صرف جھانسہ ہی دیا ہے۔۔ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور روزگار کبھی تحریک انصاف کی ترجیح نہیں رہی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے فسادیوں اور دہشتگردوں کیلئے سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں، شہداء کے مجسمے جلانے والے کس منہ سے خود کو محب وطن کہتے ہیں؟ حب الوطنی کا پہلا فریضہ شہداء اور غازیوں کی عزت اور تکریم کرنا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن ان لوگوں نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنے کیلئے ہر سازش کی۔۔ جبکہ پاکستان پر جب بھی برا وقت آیا مسلم لیگ نون نے فرنٹ لائن پر اپنا رول ادا کیا اور تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو مستحکم کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

پاکستان

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)