مختصوص نشستوں کے عدالتی فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کیلئے پریشانیاں بڑھنے لگیں
پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، جسٹس (ر) انو الحق قریشی اور شبیر احمد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی۔
خیال رہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سے چیف الیکشن کمشنر پر استعفیٰ کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے قائدین نے ان پر ’غیر جانبداری‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
اب حلیم عادل، جسٹس انوار الحق قریشی اور شبیر احمد کی جانب سے باقاعدہ جوڈیشل کمیشن کو تحریری شکایت دی گئی ہے۔ شکایت کے متن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ارکان آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام رہے، انہوں تحریک انصاف کےمینڈیٹ اور عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔
حلیم عادل شیخ، جسٹس (ر) نور الحق قریشی اور شبیر احمد نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے اقدامات سے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز متاثر ہوئے جبکہ شکایت میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان پر عائد الزامات کی انکوائری کی جائے۔
Comments are closed on this story.