Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کی آفرز ملنے پرمجھ پر کیوں تنقید کی جارہی ہے؟ نشو بیگم کا مداحوں سے سوال

اگر ایک تنہا عورت شادی کرلیتی ہے تو اس میں کیا برائی ہے؟
شائع 20 جولائ 2024 12:45pm

حال ہی میں ماضی کی مشہور اداکارہ نشو بیگم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اب تک شادی کی آفرز ہورہی ہیں ۔

اد اکارہ نے ہنستے ہوئے ایک پرستار کا ذکر کیا کہ اس نے مجھ سے کہا کہ اگر میرے پاس پیسے ہوتے تو میں تمہیں اٹھوا لیتا، تو میرا جواب یہ ہے کہ اگر بات پیسوں کی ہے تو اگر تمہارے پاس پیسہ ہوتا تو میں خود چل کر تمہارے پاس آجاتی۔

ہاردک پانڈیا طلاق کے بعد اپنی 70 فیصد جائیداد سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے؟

انہوں نے اس ویڈیو میں اپنے مداحوں سے شکوہ بھی کیا کہ اگر کوئی مجھے پرپوز کرتا ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہے۔ مجھے کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کیا میں نے اس کی آفر قبول کر لی ہے، یا اپنا دل دے دیا ہے یا شادی کی تاریخ طے کرلی ہے یا مہندی یا مایوں کی دعوت بھیج دی ہے۔

تصویر بذریعہ : انسٹا گرام/انٹرنیٹ /اسکرین شاٹ

نشو بیگم نے میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ، میری بھی بات سنی جائےکہ میرا کیا مسئلہ ہے، میں کیا چاہتی ہوں، اگر ایک عورت اکیلی ہے اور وہ شادی کرنا چاہتی ہے تو اس میں کیا بُرائی ہے؟ مجھ پر کیوں تنقید کی جارہی ہے؟ کیا میری شادی کی عمر نہیں ہے اس لیے۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے یہاں لو گ اس عمر میں چوری کرتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں،، بہت سارے ایسے غلط کام کرتے ہیں جن کا وہ ذکر نہیں کرنا چاہتی ہیں اور عمر کا کوئی لحاظ نہیں رکھا جاتا ہے تو پھرشادی کرنے میں کیسی برائی ہے۔

lifestyle

Pakistani celebrity

PAKISTANI FIMI ACTRESS