Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

مہنگائی سے عوام کا برا حال، لاڑکانہ، ٹھٹہ اور کوئٹہ میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں ہوش ربا اضافہ

منافع خور سرگرم سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا۔
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

لاڑکانہ، ٹھٹہ، کوئٹہ میں بھی سبزی، پھل اور دودھ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سے عوام پریشان ہوگئے۔

لاڑکانہ میں منافع خور سرگرم سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آلو 100روپے، پیاز120، بھنڈی 250، ادرک 800 اورلہسن 600روپےکلومیں فروخت ہونےلگا

فی لیٹر دودھ کی قیمت بھی 240 روپے ہوگئی۔ انگور400 روپے، آلو بخارا اورجامن 300 روپےکلو ہوگیا۔ بڑھتی قیمتوں نے عوام کی کمر توڑدی۔ من مانی کرتے دکانداروں کےخلاف ایکشن لینےوالاکوئی نہیں ہے۔

عوام کہتے ہیں کہ متعلقہ ادارے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

اسی طرح ٹھٹہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا۔ فی کلو چینی 130 روپے سے بڑھ کر 150 روپے ہوگئی، نوے روپے فی کلو ملنے والا آٹا 110 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب ملک گیر سروے کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 29 بنیادی اشیائے ضروت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، کوئٹہ میں بھی ہر چیز کی قیمت بڑھ چکی ہے۔

بھنڈی 400 روپے مٹر 400 روپے شملہ مرچ 250 روپے چینی ایک ڈو ساٹھ سے پینسٹھ روپے پتی سولہ سو روپے کی فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان

Pakistan Inflation

INFLATION RATE