Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ٹرمپ نے امریکا صدر بننے کے بعد کا سارا لائحہ عمل بتا دیا

ری پبلیکنز نے امریکی سیکریٹ سروس کی ڈائریکٹر سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا
شائع 20 جولائ 2024 11:26am

امریکی انتخابات میں صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی کامیابی کے بعد کا لائحہ عمل بتادیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکا کا صدر بنا تو دنیا میں امن لاؤں گا، روس یوکرین جنگ کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز یوکرینی صدر زیلنسکی سے فون پر بات چیت ہوئی، زیلنسکی سے روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر بھی بات ہوئی، یوکرین اور روس کی جنگ میں بےشمار لوگ مارے گئے۔

سابق صدر ڈونلڈٹرمپ پر حملے کی تحقیقات جاری

واضح رہے کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد سے وہ مزید متحرک ہوگئے ہیں اور حملے سے متعلق تحقیقات تاحال جاری ہے۔

ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے بریفنگ میں بتایا کہ حملہ آور نے 2021 میں اسکول فائرنگ کے ملزم کی معلومات ڈھونڈیں، آن لائن دھماکا خیز مواد بنانے کے طریقے بھی تلاش کیے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل ٹرمپ کی سرگرمیاں بھی معلوم کیں۔ دوسری جانب ری پبلیکنز نے امریکی سیکریٹ سروس کی ڈائریکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اراکین نے کمبرلی چیٹل کو دیکھتے ہی چبھتے سوالات کی بارش کردی۔ سینیٹر مارشا بلیک برن نے کیمبرلی سے استعفے کا مطالبہ کردیا،

Donald Trump

America