Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرِاعظم نے کابینہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیلِ نو کردی

اسحاق ڈار، وزیر تجارت اور وزیر اطلاعات کی شمولیت سے ارکان کی تعداد 15 ہوگئی۔
شائع 20 جولائ 2024 10:40am

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل نو کردی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر تجارت اور وزیر اطلاعات کو کابینہ کمیٹی کا رکن بنادیا گیا۔ اب کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی ارکان کی تعداد 12 سے بڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کے چیئرمین ہیں۔ کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کے ارکان میں وزیرِخزانہ، وزیرِدفاع، وزیرِمنصوبہ بندی اور وزیرِ آئی ٹی بھی شامل ہیں۔

آرمی چیف، چاروں وزرائے اعلیٰ اور نیشنل کوآرڈی نیٹرز کو اجلاسوں میں خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے 27 مئی کو کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی تشکیل دی تھی۔

cabinet committee

Special Investment Facilitation Council (SIFC)

RESHUFFLED