Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ایک اور سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مارلی

مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی، معمولی اجرت کے باعث پرائیویٹ گارڈز مالی مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔
شائع 20 جولائ 2024 10:23am

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 11 میں ایک سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ ریسکیو کے عملے کا کہنا ہے کہ فوری طور پر سیکیورٹی گارڈ کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ریسکیو کے عملے نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔ عمارت میں مقیم افراد سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیکیورٹی گارڈز کی خود کشی کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔ سیکیورٹی گارڈز عام طور پر نہایت معمولی تنخواہ پر کام کرتے ہیں۔ اِن کے مالی مسائل زیادہ ہوتے ہیں۔

کراچی میں بیشتر پرائیویٹ ایجنسیوں کے فراہم کردہ گارڈز اِتنی تنخواہ بھی نہیں پاتے کہ بس میں سفر کرسکیں۔ یہ گارڈز کئی لوگوں سے لفٹ لیتے ہوئے کام پر پہنچتے ہیں۔ بیشتر گارڈز کو خیراتی اداروں کے دستر خوان پر کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Private Security Guards

MEAGRE WAGES

FINANCIAL HAZARDS

SUICIDES