Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی

بھارتی ویمنز نے ہدف باآسانی پورا کر لیا
شائع 19 جولائ 2024 09:30pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 میں بھارت نے پاکستان ویمنز کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت ویمنز نے پاکستان ویمنز کی جانب سے دیا گیا 109 رنز کا ٹارگٹ آسانی کے ساتھ 3 وکٹ کے نقصان پر 14.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

انڈین ومن بیٹر سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں، شیفالی ورما نے 40 اور دیالان نے 14 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سیدہ عروب شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کی گئیں۔

اس سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم آخری اوور میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی 7 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔

سدرہ امین نے 25 رنز بنائے تھے، فاطمہ ثنا اور طوبیٰ حسن 22، 22 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، رینو کا سنگھ، شریانکا پاٹل اور پوجا وستراکر نے دو، دو وکٹیں لیں۔

india

پاکستان

women asia cup t20