Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

پنجاب کا ایسا گاؤں جہاں گھر کی چھتوں پر طیارے رکھے گئے ہیں

گاؤں کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے
شائع 19 جولائ 2024 08:13pm
تصویر: ہندوستان ٹائمز
تصویر: ہندوستان ٹائمز

ایسا منفرد گاؤں جہاں گھروں کی چھتیں طیاروں، ٹینکوں اور گاڑیوں سے سجی ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دولت پور نامی گاؤں اپنی مثال آپ ہے جہاں کی خوبصورتی پھلوں یا نقش کاری سے نہیں بلکہ گھر کی چھت پر رکھے طیارے، ٹینک اور اسی طرح کے دیگر ڈیزائن سے لیس ہے۔

راجیش وورا نامی فوٹوگرافر نے پنجابی دیہاتوں، پانی کے منفرد ٹینکوں اور اردگرد کے گھر کی چھتوں کی دلکش تصاویر فرانس کے لیس رینکونٹریس ڈی آرلس میں نمائش کے لیے پیش کیں۔

انہوں نے اس گاؤں سمیت خطے کے دیگر دیہات کی چھتوں کے منفرد ڈیزائن کو پہلی بار 2014 میں دیکھا تھا اور انہیں احساس ہوا کہ یہ گھر مقامی فنکاروں نے تیار کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چھتوں پر موجود مجسمے محض آرائشی نہیں ہیں بلکہ یہ دراصل گھروں کے پانی کے ٹینکیاں ہیں۔

راجیش وورا جب 2014 سے 2019 کے دوران وہاں گئے تو انہوں نے منفرد ڈیزائن کے واٹر ٹینکس کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

فوٹوگرافر راجیش وورا نے بتایا کہ گھروں کی چھت کی ٹینکیاں یہ بتاتی ہیں کہ گھر کا مالک کس شعبے میں دلچسپ رکھتا ہے۔ اگر کوئی کھیلوں کا شوقین ہے تو وہ فٹبال کا ڈیزائن چھت پر بنا دیتا ہے، باورچی پریشر ککر کو ترجیح دیتے ہیں۔

مگر زیادہ تر گھروں کی چھت طیاروں اور گاڑیوں سے زیادہ مقبول ہیں۔

india

punjab

house roof

unique water tanks

rooftop sculptures